انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

خواتین

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندی روزا اوتنبائیوا سلامتی کونسل کو بریفنگ دے رہی ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

افغانستان: طالبان حکمرانی میں انسانی حقوق مسلسل گراوٹ کا شکار

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ روزا اوتنبائیوا نے بتایا ہے کہ طالبان حکمرانوں کے نئے قوانین کے باعث ملک میں خواتین کی صورتحال اور انسانی حقوق کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خواتین کے تحت چلنا والا یہ ریڈیو سٹیشن افغانستان کی خواتین اور لڑکیوں میں اپنے حقوق کے بارے میں آگہی پیدا کرنے میں مصروف عمل ہے۔
© UN Women/Sayed Habib Bidell

انتہائی مشکلات کے باوجود افغان خواتین حقوق کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے

افغانستان میں کابل اور حکومت پر طالبان کے قبضے کے تین سال ہونے اور اس دوران خواتین اور لڑکیوں پر تعلیم اور سماجی زندگی کے دروازے بند ہونے کے باوجود خواتین کے حقوق کا اقوام متحدہ کا ادارہ یو این وومن حقوق کے لئے لڑنے والی افغان عورتوں اور لڑکیوں کے ساتھ مشکل حالات میں بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک جائزے کے مطابق سکول جانے والی لڑکیوں کی ایک چوتھائی سے زیادہ تعداد ماہواری کے ایام میں تعلیمی اداروں سے غیرحاضر رہتی ہے جس سے ان کی پڑھائی کا نقصان ہوتا ہے۔
Courtesy: Lok Sujag Pakistan

پاکستان: یونیسف کی دوران حیض سکولوں میں لڑکیوں کی حاضری بڑھانے کی مہم

عالمی ادارہ اطفال (یونیسف) نے پاکستان میں لڑکیوں کے لیے ماہواری میں صحت و صفائی کے حوالے سے 'سماجی رویوں میں تبدیلی لانے کی ٹول کِٹ' کا اجرا کیا ہے جس کی بدولت انہیں صحت مند رہنے اور سکولوں میں ان کی حاضری بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ارم بلوچ کا کہنا ہے کہ کھیل کی بدولت وہ ذہنی تناؤ، پڑھائی کے دباؤ، سماجی خوف اور رکاوٹوں پر قابو پانے میں کامیاب رہیں۔
Courtesy: SWSA

سماجی رکاوٹوں کے خلاف گول کرتی پاکستانی کھلاڑی ارم بلوچ کا انٹرویو

پاکستان میں جہاں سماجی رسوم و رواج کے باعث خواتین کے لیے اپنی صلاحیتوں سے کام لینا اور عوامی مقامات پر رسائی آسان نہیں ہے وہاں ارم بلوچ کھیل کے ذریعے نوعمر لڑکیوں کو مضبوط اور بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

جنسی زیادتی کے نتیجے میں حاملہ ہو جانے والی خواتین کے لیے دوران حمل اور اس کے بعد طبی خدمات بہت قلیل، غیرمحفوظ یا سرے سے ناقابل رسائی ہیں۔
© UNICEF/Mohamed Zakaria

سوڈان خانہ جنگی: جنسی تشدد کے متاثرین طبی نگہداشت سے محروم

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے کہا ہے کہ سوڈان میں جنسی و صنفی بنیاد پر تشدد کے متاثرین کو مناسب طبی نگہداشت اور تحفظ میسر نہیں ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

وولکر تُرک کا کہنا ہے کہ طالبان حکمرانوں کی جانب سے متعارف کرایا گیا 'امر بالمعروف و نہی عن المنکر' قانون خواتین کو بے چہرہ اور بے آواز سائے بنا کر رکھ دے گا۔
OHCHR/UNAMA

افغانستان: طالبان سے جابرانہ ’اخلاقی قوانین‘ واپس لینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے افغانستان میں نئے 'اخلاقی قوانین' کے نفاذ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خواتین کی انفرادی خود مختاری اور عوامی زندگی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔

نئے قانون کے تحت خواتین کے لیے اپنا پورا جسم اور چہرہ ڈھانپنا ضروری ہے۔
UNAMA

طالبان کے نئے قوانین خواتین کے حقوق پر ایک اور حملہ، ڈی کارلو

قیام امن اور سیاسی امور پر اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے افغانستان کے طالبان حکمرانوں کی جانب سے 'اخلاقی قانون' کے نفاذ کو انسانی حقوق اور آزادیوں پر مزید قدغن قرار دیا ہے جس سے ملک کی لڑکیاں اور خواتین خاص طور پر متاثر ہوں گی۔

افغان پناہ گزین علینہ نے کرغستان کی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔
UN in Kyrgyzstan

طالبان کے اقدامات نے افغانستان میں تعلیمی ترقی کا صفایا کر دیا، یونیسکو

اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے بتایا ہےکہ افغانستان میں طالبان حکمرانوں کے اقدامات نے گزشتہ دو دہائیوں میں تعلیم کے شعبے میں ہونے والی تیزرفتار پیش رفت کو ضائع کر دیا ہے جس سے ایک پوری نسل کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔